پاکستان کی اتحادی حکومت میں شامل رہنماؤں کا مدت پوری کرنے کا فیصلہ
May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان کی اتحادی حکومت میں شامل رہنماؤں نے، مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے یہ فیصلہ اتوار کی رات ہونے والی میٹنگ میں کیا ۔ اس میٹنگ میں اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی مشکلات سے نمٹنے کی راہوں پر مشاورت کی۔ میٹنگ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس اہم میٹنگ میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے بعد بتایا گیا کہ رہنماؤں نے اتحادی حکومت کی مدت پوری کرنے اور مشکلات و مسائل سے مل کر نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔