May ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف اپنا آئندہ کا لایحہ عمل کا بہت جلد اعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج شام پشاور میں وکلاء کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت (علی‏) نے فرمایا ہے کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں ۔ اس لئے ہمیں ظلم کے آگے کھڑا ہونا ہے اور مظلوم کی داد رسی کرنی چاہئیے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ہے اس لئے کہ کوئی دوست ملک اپنے دوست ملک کے عوام پر ڈرون حملے نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیں دوستی کا جھانسہ دے کر ہم سے دشمنی کی اور ہمارے عوام پر 400 سے زائد ڈرون کئے حملے اور نام نہاد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے 80 ہزار افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف اپنا آئندہ کا لایحہ عمل کا بہت جلد اعلان کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ روس ہمیں 30 فیصد سستا تیل اور گندم فراہم کر رہا تھا اور یہ امریکہ کو قبول نہیں تھا اس لئے امریکہ نے میری حکومت کے خلاف سازش کی۔

 

ٹیگس