May ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کا سپریم کورٹ سے پر امن احتجاج کو تحفظ کا مطالبہ

پی ٹی آئی چیئر مین و پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے پر امن احتجاج کے تحفظ پر فیصلے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور میں وکیلوں کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ ان کی حکومت ایک سازش کے تحت ختم کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہمیں کس وجہ سے روکا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت عظمی پرامن احتجاج کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اس تعلق سے فیصلےسنائے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ انہیں تحفظ دیتا ہے تو ان کی اسٹریٹیجی اور ہوگی اور اگر تحفظ نہیں دیا گیا تو پھر وہ دوسری اسٹریٹیجی اپنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ انھوں نے اسلام آباد میں ڈی چوک پر اس لئے دھرنا نہیں دیا کہ لانگ مارچ کے تعلق سے پولیس نے جو رویہ اختیار کیا تھا اس سے لوگوں میں کافی غصہ تھا اس لئے انہیں خدشہ تھا کہ کہیں یہ معاملہ انتشار کی طرف نہ چلاجائے۔

عمران خان نے امریکہ کی ناراضگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے صاف بتادیا تھا کہ دوستی سب سے کریں گے لیکن جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کا ساتھ دینے میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی گئی اور امریکہ نے اس کا شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے اور اس نے کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کی۔

 

ٹیگس