مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ضروری: وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت خراب ہے اور ہمسایہ ملک ہندوستان سے ہمارے تعلقات کشیدہ ہیں، مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں پسند ناپسند سے بالا تر ہونا ہوگا، ہمیں اگر آگے جانا ہے تو اپنی انا سے بالا تر ہوکرسوچنا ہوگا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، لیکن ہم 7 کروڑ عوام کو 2 ہزار روپے دیں گے، صحت اور تعلیم پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے میں جانتا ہوں ، لیکن مجھے آئے ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے، ساڑھے 3 سالوں میں جو ہوا اس کا حساب کون دے گا، مجھ سے ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگا جارہا ہے، میں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے تک محدود کرنے کا کہہ دیا ہے۔