Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • عمران خان کے قتل کی سپاری دینے کا انکشاف

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کے لیے افغانستان میں ایک شخص کو سپاری دی گئی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کے لیے سپاری دینے کا دعوی ان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، فیاض الحسن چوہان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش تیار کیے جانے کا دعوی سب سے پہلے مارچ دوہزار بائیس کو اس وقت کے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دعوی کیا تھا کہ ملک بیچنے سے انکار پر سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کرنے کی سازش تیار کی جارہی ہے۔

ٹیگس