چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے: شہباز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i407369-چین_اور_سعودی_عرب_کب_تک_ہماری_مدد_کرتے_رہیں_گے_شہباز_شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے؟
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے؟

سحر نیوز/ پاکستان: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آپ کو اعتماد میں لینے کے لیے بلایا ہے، گزشتہ حکومت کو ساڑھے تین سال عوام کا کوئی خیال نہیں آیا، ہمارا موقف تھا کہ ہم انتخابی اصلاحات کرکے الیکشنز کی طرف جائیں گے لیکن اب اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت 14 ماہ کی مدت پوری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے نئی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں، پٹرول سستا کرنے کے لیے گزشتہ حکومت نے کوئی فنڈنگ نہیں کی، حکومت میں آنے کے بعد سے متعدد چینلنجز کا سامنا ہے، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، ہمیں اس قوم کی حالت بہتر کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔