پاکستان نے ہندوستانی میڈیا کے دعوی کے مسترد کر دیا
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہر اودے پور میں مبینہ ہندو درزی کے قتل کے ملزمان کا پاکستانی تنظیم کے ساتھ تعلق جوڑنے کے ہندوستانی الزامات کو مسترد کر دیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ہندوستانی میڈیا کے ایک حصے میں اودے پور میں قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں جن میں ملزمان کو پاکستان کی ایک تنظیم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہم ایسے کسی بھی الزام کو مسترد کرتے ہیں، جو بی جے پی۔ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کے تحت ہندوستانی حکومت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی روایتی کوشش ہے، وہ پاکستان پر انگلیاں اٹھا کر اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کی بدنیتی پر مبنی کوششیں ہندوستان یا بیرون ملک لوگوں کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ دو انتہا پسند مسلمانوں کی جانب سے ہندو درزی کے مبینہ قتل کے بعد ہندوستان شہر اودے پور میں ہزاروں پولیس کو تعینات کرکے موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
قتل کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جزوی کرفیو نافذ ہے تاکہ ممکنہ فرقہ وارانہ تشدد سے بچا جاسکے۔