Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • میں قوم میں انتشار نہيں پھیلانا چاہتا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا اور قوم میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا تم چاہتے ہو ہم اپنے اداروں اور عدلیہ کے خلاف کھڑے ہوجائیں لیکن جان لو کہ قوم بھی میری ہے اور پولیس بھی میری ہے، میں ایک مقصد کے لیے نکلا ہوں۔  

عمران خان نے کہا کہ قوم بھی اس ملک کے  بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، آصف علی زرداری کے اثاثے ملک سے باہر جبکہ نواز شریف کے بیٹے ملک سے باہر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جب روپے کی قدر گرتی ہے تو ان کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر اس وقت میں دھرنا دے دیتا تو ملک میں انتشار ہوتا جس کا ان کو فائدہ ہوتا، پولیس چھاپے نہ مارتی، شیلنگ نہ کرتی تو عوام کا سمندر اسی طرح آنا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کا اداروں کو پیغام ہے ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کو بچالو۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو اور حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیجا۔

ٹیگس