پاکستان میں داعشی دہشت گردوں کی گرفتاری
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے دو عناصر کو گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے داعش دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی تردید کے برخلاف، اس دہشت گرد گروہ کی جانب سے پاکستان میں بعض دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی جاتی رہی ہے اور اس ملک کی سیکیورٹی فورسز نے بعض اوقات داعشی عناصر کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دو داعشی عناصر کو کراچی سے گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے افغانستان میں اپنی تربیت کا اعتراف بھی کیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والے ان دہشت گردوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے بعد ان دہشت گردوں کے بانی امریکہ نے انھیں مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں افغانستان منتقل کیا ہے۔