پاکستان نے ہندوستان کے دعوے کو مسترد کر دیا
Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
پاکستان نے سائفر کمیونیکیشن سے متعلق ہندوستان کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ نے سائفر کمیونیکیشن کے بارے میں ہندوستان کے دعوے کو سراسر بے بنیاد قراردے دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کا دعوٰی جھوٹ پر مبنی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے اور اس کے کام پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا نقصان دہ ہوگا۔