Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کا ایک اور وفد ٹی ٹی پی سے بات چیت کے لیے کابل پہنچا

پاکستان کے قبائلی عمائدین اور ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد، طالبان کی ثالثی میں ٹی ٹی پی کے ساتھ جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کی غرض سے کابل پہنچ گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستانی علما کے ایک وفد کے دورہ کابل کے فورا بعد افغانستان جانے والا سترہ رکنی وفد، ٹی ٹی پی کے لیڈروں سے مذاکرات اور بات چیت کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستانی وفد کے ارکان کابل میں چار روزہ قیام کے دوران طالبان حکام سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس سے پہلے مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں پاکستانی علما کے ایک آٹھ رکنی وفد نے افغانستان کا دورہ کرکے، ٹی ٹی پی کے لیڈروں اور افغان طالبان سے بات چیت کی تھی۔

پاکستانی علما کا وفد ایک روز قبل ہی افغانستان سے واپس پاکستان پہنچا ہے۔

ٹیگس