Aug ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس، کل ہوگا فیصلہ

پاکستان کا الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ مقامی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے سنائے گا۔

سحر نیوز/  پاکستان: پاکستان کے الیکشن کمیشن کا تین رکنی بینچ 21 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ کل صبح سنائے گا، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ بھی جاری کردی۔

دو روز قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ فارن اور ممنوعہ فنڈنگ ایک ہی چیز ہے ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں فارن فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، فیصلہ خلاف آنے  کی صورت میں ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہوجائے گی ،  سیکشن 215 کے تحت پارٹی کا نشان بھی واپس لیا جاسکتا ہے، ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے کیونکہ انہوں نے بطور چیئرمین لکھ کر الیکشن کمیشن کو دیا ہے کہ ان کی پارٹی میں کوئی ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہے، اگر فنڈنگ ثابت ہوتی ہے تو عمران خان کے خلاف غلط بیانی پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت کارروائی  ہوسکتی ہے۔

ٹیگس