Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • دوہزار بارہ میں غیرملکی کمپنیوں سے پیسے لانا غیرقانونی نہیں تھا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کےممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوہزار بارہ میں غیرملکی کمپنیوں سے پیسے لانا غیرقانونی نہیں تھا۔

کراچی اور اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ان لوگوں کی دھاندلی اور دیگر حربے نہ چلے تو الیکشن کمیشن کو استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف جو کچھ بھی حکومت کر رہی ہے وہ بقول ان کے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کیا جارہا ہے، تاکہ پاکستان ان کے کنٹرول سے باہر نہ نکل پائے۔

فارن فنڈنگ کیس کے بارے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کا یہ پہلا باضابطہ ردعمل ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ ہماری حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گيا تھا لیکن آج عوام ہمارے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف جو کچھ بھی حکومت کر رہی ہے وہ بقول ان کے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، تاکہ پاکستان ان کے کنٹرول سے باہر نہ نکل پائے۔

ٹیگس