Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان میں بم دھماکے اور فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ عام شہری اور فوجی جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے ایک شہری جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں واقع جوائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے اسٹال پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دستی بم حملہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں لگائے جانے والے قومی پرچم کے اسٹال پر ہوا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ادھرشمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

 

ٹیگس