Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 اگست کا تنازع

پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے 14 اگست کو تقسیم کی خوفناک یادوں کے دن کے طور پر منانے پر تنقید کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان نے ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کو تقسیم ہند کا خوفناک دن منانے کا فیصلے کیا ہے۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو اس شکل میں منانے کا فیصلہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی خواہش پر کیا گیا ہے۔ اس سال یہ تقریب 75 مہاجر پناہ گزین کالونیوں میں خاموش مارچ کے ذریعے منائی جائے گی جب کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں سمیت 5000 سے زائد مقامات پر قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے ہندوستان کی حکمران جماعت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے تاریخ کو گمراہ کن شکل میں پیش کرکے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ہندوستان کے لیڈروں کو واقعی دکھ اور تکلیف کا خیال ہے تو ملک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان کی رواداری ایک دھوکہ ہے اور آج کا ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ہندو ریاست بن چکا ہے جس میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ٹیگس