Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تین روز کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے

پاکستانی میڈیا کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی -

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی پچیس اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے -

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے عمران خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر تین اعتراضات عائد کئے گئے تھے - اس درمیان پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں اسلام آباد میں عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے تھے - اس طرح کی خبریں آرہی تھیں کہ عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے -

عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے اعلی پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں خود پولیس اہلکاروں نے مقدمہ درج کرایا تھا - بنی گالہ میں عمران خان کی موجودگی کے بارے میں بھی متضاد خبریں موصول ہورہی تھیں لیکن بعد میں یہ خبر بھی آئی کہ عمران خان عقبی دروازے سے بنی گالہ میں داخل ہوئے جہاں ان کی وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے ملاقات ہوئی ۔ 

ٹیگس