Sep ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج

خاتون جج کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے معاملے میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا تحریری جواب جمع کرایا جو کہ انیس صفحات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا تاہم دھمکی دینے کے اپنے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مجھے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اپنی ایک تقریر میں مبینہ طور پر ایک خاتون جج کے لئے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے جانے پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اس وقت توہین عدالت اور دہشتگردی کے ایک مقدمہ کا سامنا ہے جس پر وہ حیرت کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

ٹیگس