Sep ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیلاب؛ راجن پور، ڈیرہ غازیخان کے اضلاع  سب سے زیادہ متأثر

پاکستان میں آئے بھیانک سیلاب نے پنجاب کے زیادہ تر علاقوں کو متاثر کیا لیکن جنوبی پنجاب کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں جانی اور مالی نقصان زیادہ ہوا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق سیلاب نے پنجاب کے زیادہ تر علاقوں کو متاثر کیا لیکن جنوبی پنجاب  سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہان جانی  اورمالی نقصانات زیادہ ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے (صوبائی ادارہ برائے مدیریت و بحالی متاثرین) کے ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا کام ختم ہوچکا ہے اوران کی بحالی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے ڈائریکٹر کے مطابق پنجاب میں 15جون کے بعد سے سیلاب میں 187افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 468803 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں  اور مجموعی طور پر دونوں اضلاع میں 436253 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔پورے صوبے کی اموات کا 38 فیصد ان دو علاقوں سے متعلق ہے۔ 46320  گھر وں کو نقصان پہنچا ہے یا تباہ ہوئے ہیں جو 93.4 فیصد بنتا ہے۔

لائیو اسٹاک کا سب سے زیادہ نقصان راجن پور میں ہوا جہاں 200667 مویشی سیلاب کی نظر ہو گئے جب کہ باقی 34 اضلاع میں تلف ہونے والے مویشیوں کی تعداد 4437 ریکارڈ کی گئی ہے۔ راجن پور میں 22 افراد سیلاب سے ہلاک ہوئے جب کہ 1366زخمی ہوئے۔

جانی نقصانات کے حوالے سے ڈیرہ غازیخان سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں 49 افراد سیلابی ریلوں اورسیلاب سے متعلقہ حادثات میں جان کی بازی ہار گئے اور 4101 مویشی سیلاب کی نظر ہوگئے۔

مجموعی طور پران دو اضلاع میں 223415 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے اور 88 کلومیٹر لمبی سٹرکیں سیلابی ریلوں سے تباہ ہوگئیں۔

 

ٹیگس