بین الپارلمانی یونین کا اجلاس اسلام آباد میں شروع، ایرانی وفد بھی شریک
بین الپارلمانی یونین کا علاقائی اجلاس پاکستان کی میزبانی میں شروع ہوگیا ہے جس میں ایران کاتین رکنی پارلیمانی وفد بھی شرکت کر رہا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہونے اس اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف نے افتتاحی خطاب کیا اور دنیا بھر کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کی تقویت پر زور دیا۔
ایران کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملک فاضلی کی قیادت میں تین رکنی وفد بین الپارلیمانی اجلاس میں ایران کی نمائندگی کر رہا ہے۔ ایرانی وفد میں ڈاکٹر ملک فاضلی کے علاوہ، انرجی کمیشن کے رکن مجید ناصری اور ہیلتھ کمیشن کے رکن ڈاکٹر محسن فتحی بھی شامل ہیں۔
اس دو روزہ اجلاس میں ایشیا اور بحرالکاہل ریجن کے ملکوں کے نمائندہ وفود شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، خواتین کے کردار کو بڑھانے اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں پارلیمانوں اور ملکوں کے درمیان تعاون جیسے معاملات پر غور کیا جا رہا ہے۔