Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان، دہشت گردی کیس میں، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان بدھ کو عدالت کے حکم پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کو دہشت گردی کیس میں تفتیش کے لئے طلب کر رکھا تھا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گردی کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک تقریر میں خاتون جج زیبا چودھری کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے پر دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، اطہر من اللہ نے اس کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران حکم دیا تھا کہ عمران خان اس مقدمے میں تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں۔

ٹیگس