Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۰:۰۷ Asia/Tehran
  • میرا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے: عارف علوی

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہے، سیاست دانوں کے درمیان الیکشن پر بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحران کے حل کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پہلے الیکشن کی تاریخ، شفاف الیکشن اور فی الوقت معاشی بہتری ، یہ تین چیزیں ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے مزید کہا کہ میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقبل رابطے میں ہوں اور بحران کا حل نکالنے کے لیے کوشش میں مصروف ہوں۔

ٹیگس