Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو، بشکریہ ڈان نیوز
    فائل فوٹو، بشکریہ ڈان نیوز

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے کالعدم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمینٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے بتایا کہ محکمے کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے گلزار چوکی سے کراچی میں منیشات اسمگل کیے جانے کی خفیہ اطلاع پر ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی مگر ٹرک میں سوار نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ٹرک روکنے کے بجائے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے نیتجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جو اسمگل کی جانی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ’واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فائرنگ میں مارے گئے 4 دہشت گردوں کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے۔‘

یاد رہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار، اس صوبے کے عوام اور سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

ٹیگس