Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس کیس سے بری

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہوگئے ہیں

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو سات سال اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوئی تھی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر نے کی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں مریم نواز اور ان کے شوہر کو بری کرتے ہوئے ان کی سزائیں کالعدم کردیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ، جولائی دو ہزار اٹھارہ میں مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال، ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

پاکستان تحریک انصاف نے اس فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس