Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا

اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا بدستور جاری ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کسان اتحاد کی کال پر اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے ہوئے کسانوں کے دھرنے کے باعث، بہت سے راستے بند ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ آپس میں مشاورت کے بعد جواب دیں گے ۔

پاکستان کے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت تعمیرات پر پابندی لگائی جائے ، سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد، بیج اور ڈیزل مفت فراہم کیا جائے اور گندم کی قیمت چار ہزار روپے اور گنے کی قیمت چار سو روپے فی من مقرر کی جائے ۔

ٹیگس