شہباز شریف عالمی کانفرنس آف پارٹیز کے نائب صدر
پاکستان کے ووزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی تنظیم، کانفرنس آف پارٹیز کے نائب صدر منتخب کرلئے گئے ہیں ۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ عامہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو کانفرنس آف پارٹیز کا نائب صدر بنائے جانے کو ملک کے لئے ایک بڑے اعزاز سے تعبیر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے رکن ایک سو پچانوے ملکوں میں سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ادارے کی کانفرنس آف پارٹیز کا نائب صدر پاکستان کے وزیراعظم کو بنایا گیا ہے ۔
اقوام متحدہ کی کانفرنس آف پارٹیز کی صدارت اس وقت مصر کے پاس ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر السیسی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو کانفرنس آف پارٹیز سی پی او کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ناروے اور مصر کے سربراہوں کی تین رکنی گول میز کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔