Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں ریاض کے گورنر فیصل بن بندر آل نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کے سرکاری دورے میں ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے وزیر اعظم آفس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

ریاض میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 2017 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والا ایک سالانہ ایونٹ بن گیا ہے۔

رواں سال کا ایڈیشن منگل 25 اکتوبر سے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 6 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوز، پالیسی ساز، سرمایہ کار، کاروباری اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔

روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ ’بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید اور اعادہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔

ٹیگس