Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • عمران خان پر پاکستانی فوج کی برہمی

پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ نے عمران خان کا نام لئے بغیر فوج کے خلاف بیان دینے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوج کا سپہ سالار غدار ہے تو اس سے چھپ کر ملتے کیوں رہے

سحر نیوز/ پاکستان: آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ندیم انجم نے راولپنڈی میں فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی نظر میں فوج کا سربراہ غدار ہے تو اس کی ملازمت میں توسیع کیوں چاہتے تھے اور اس سے چھپ کے کیوں ملاقات کرتے تھے -

انہوں نے کہا کہ جھوٹ سے فنتہ و فساد کا خطرہ ہو تو سچ بولنا ضروری ہوجاتا ہے آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہا کہ میں اپنے ادارے اور جوانوں کا دفاع کرنے کے لئے سچ بولنے آیا ہوں۔

آئی ایس آئی کے سربراہ نے کہا کہ ملاقات کرنا آپ کا حق ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ رات کو ملیں اور دن میں غدار کہیں انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ملک کا آئین آزادی اظہار رائے کا حق دیتاہے لیکن کردار کشی کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارے پر انگلی اٹھارہا ہے تو حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہئے۔

عمران خان پر فوج کا یہ سخت بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے چیئرمین نے لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ 

ٹیگس