پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، حکومت نے کمیٹی قائم کردی
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال کو قابو میں رکھنے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ کی سربراہی میں گیارہ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا مقصد لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو رکھنا بتایا گیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کردیا ہے۔ جمعے کو لاھور سے شروع ہونے والا تحریک انصاف کا لانگ مارچ دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر ختم ہوگا۔
عمران خان کی جانب سے رواں سال میں یہ دوسرا لانگ مارچ کیا جارہا ہے، ان کی جماعت نے پچیس مئی کو بھی لانگ مارچ کیا تھا۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر حکام نے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی بڑھادی اور تیرہ ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعنیات کردیا گیا ہے۔