Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی، پابندی اٹھا لی گئی

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ پابندی اٹھا لی اور پیمرا کو ہدایات جاری کر دیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا)  نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگائی ہے۔

پیمرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ریکارڈڈ تقریر بھی نشر نہیں کی جاسکتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیمرا نے عمران خان کی لانگ مارچ کے دوران تقاریر اور پریس کانفرنس کا بھی حوالہ دیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ پابندی اٹھا لی اور پیمرا کو ہدایات جاری کر دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پرعائد پابندی سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔

ٹیگس