پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں
Nov ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، اننگز کے 13 ویں اوور میں پاکستان کے 105 کے اسکور پر بابر اعظم کو 53 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا۔
محمد رضوان 57 رنز بنا کر 17 ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 132 تھا۔
اس سے قبل سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت ملنے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 152 رنز بنا سکی اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا ۔ جسے پاکستان نے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کا فائنل میں مقابلہ کل جیتنے والی ٹیم سے 13 نومبر کو ہو گا۔