Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • آئر لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز جیت لی

آئر لینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے تیسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر، تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے مقررہ بیس اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ایک سو سڑسٹھ رن بنائے اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو جیت کے لئے ایک سو اڑسٹھ رن کا ہدف دیا۔
آئرلینڈ کی بلے بازوں میں سب سے زیادہ اکہتر رن گیبی لوئیس نے اور ان کے بعد ایمی ہنٹر نے چالیس رن بنائے۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم اٹھارہ اوور اور پانچ گیندوں میں، ایک سو تینتس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
پاکستان کی طرف سے جویریہ خان نے چھتیس گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی دسویں نصف سنچری بنائی لیکن ان کی ٹیم فتح سے ہمکنار نہ ہو سکی۔
اس سے پہلے کے دو میچوں میں ، پاکستان اور آئرلینڈ نے ایک ایک میچ جیتے تھے اور تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر آئرلینڈ نے سیریز جیت لی۔

 

ٹیگس