Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی سپریم کورٹ کا لانگ مارچ میں مداخلت کرنے سے انکار

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے مسئلے میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کو، غیر موثر قرار دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں، تین رکنی بینچ نے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس درخواست کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو نئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت، اس وقت مداخلت کرے گی جب آئین کی خلاف ورزی کا خطرہ ہو گا۔

 

ٹیگس