Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری، کچھ دیر بعد عمران خان کا خطاب

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران خان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ جاری ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: تحریک انصاف کے لیڈر جہلم دینا، قائدآباد خوشاب، پشاور اور چک درہ میں لانگ مارچ کی سربراہی کریں گے جب کہ عمران خان مقامی وقت کے مطابق دن چار بجے شرکاء سے خطاب کرنے والے ہیں۔

دوسری طرف شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس کے گھر لعل حویلی کے اوپر ڈرون طیارہ پرواز کر رہا تھا جس کا مقصد تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا پنڈی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے کوئی شرارت کرنا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ ڈرون پرواز کی ویڈیو متعلقہ حکام کو بھیج رہے ہیں اور وہ لانگ مارچ شرکاء کے استقبال کے لئے کمیٹی چوک جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی روکنے میں بقول انکے ناکام ہوگئی ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور یہ خطرہ ہر روز بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے مسائل تشدد اور گولیوں سے حل نہیں ہوتے اور ناکام حکومت کے پاس ان دو چیزوں کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے حماد اظہر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا، جب کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے لانگ مارچ شرکاء کی حفاظت کے لئے دس ہزار سیکورٹی اہکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایلیٹ فورس کے کمانڈوز، شارپ شوٹرز بھی شامل ہوں گے جب کہ پنجاب پولیس کے ریزرو اہلکار اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے 500 اہکار بھی لانگ مارچ کے راستوں میں الرٹ رہیں گے۔

دوسری طرف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا ایک ناکام شو قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کےلانگ مارچ نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا ہے، اس نے ملک کا اتنا نقصان کیا ہے جتنا کوئی بیرونی دشمن کر سکتا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر الزام بھی لگایا کہ وہ غیر ملکی پیسے سے لانگ مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایک دو دن میں لانگ مارچ کے پنڈی میں پہنچنے کا اعلان کریں گے اور وہ پنڈی پہنچنے کے بعد اپنے اگلے اقدام کا اعلان کریں گےان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن اور قانون کے دائرے میں رہیں گے۔

ٹیگس