Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی انتظامیہ سے این او سی لے، اسلام آباد ہائی کورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے این او سی لینی ہوگی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعے کو پی ٹی آئی کے جلسے اور دھرنے کی اجازت کے لئے درخواست اور پی ٹی آئی کے دھرنے سے راستوں کی بندش کے خلاف تاجر برادری کی اپیل کی یکجا سماعت کی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پی ٹی آئی،  جلسے کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کرکے انتظامیہ سے اجازت حاصل کرے ۔ انھوں نے کہا کہ عدالت جلسے کی جگہ کا تعین بھی نہیں کرسکتی ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ سارے فیصلے انتظامیہ کو کرنے ہیں اور ہمیں صرف یہ ہدایت دینی ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ اگر انتظامیہ کو درخواست دینے کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہو تو نئی پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران انٹیلجنس رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔

ٹیگس