پاکستان- بنگلہ دیش دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا
Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
دوسرا انڈر نائنٹین ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیت لیا ہے۔
ملتان میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر نائنٹین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تریسٹھ رن بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ تہتر رن ذیشان عالم نے بنائے جبکہ علی اسفند نے تین اور محمد ابتسام نے دو وکٹ حاصل کیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا ہدف پاکستان کی ٹیم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور مہمان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔
پاکستان کے سعد بیگ اناسی اور عرفات منہاس پچاس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کی انڈر نائنٹین ٹیم نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔