اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دے دی
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دے دی ہے ۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پی ٹی آئی نے ریلی کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا تھا ۔
خط میں کورال چوک چک بیلی موڑ روات تک ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد ریلی کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریلی کو پر امن بنانے کے لئے ریاست، مذہب، اور نظریہ پاکستان کے خلاف نعرے نہ لگانے اور سڑکیں بلاک نہ کرنے سمیت پینتیس شرائط عائد کی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ریلی کی قیادت کے لئے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان راولپنڈی پہنچں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعے کے دن ، پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ جلسے کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کرکے اسلام آباد انتظامیہ سے این او سی کی درخواست کی جائے۔