Nov ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ پر کبھی بھی ہو سکتا ہے خودکش حملہ

پاکستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: وزارت داخلہ کی طرف سے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رکن اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردانہ حملہ کر سکتی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے،عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔

ٹیگس