Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • سب راولپنڈی پہنچیں: عمران خان نے کال دیدی

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔

سحر نیوز/ پاکستان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ 

اس پیغام میں انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ کو ہفتے کو میرے لیے راولپنڈی پہنچنا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اس حالت میں آپ کے لیے آرہا ہوں، چاہتا ہوں کہ راولپنڈی میں سب حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم تب تک چپ ہو کر نہیں بیٹھے گی جب تک ہم حقیقی آزاد نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم خوشحال ہوتی ہے۔ راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کے ساتھ جاری کر دیا۔ اجازت نامے میں سب سے بڑی شرط فیض آباد کو 26 نومبر کی رات خالی کرنے کی عائد کی گئی ہے۔  عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی استعمال نہیں کریں گے۔ ریاست مخالف نعروں کی اجازت نہیں ہو گی۔  کسی بھی جانی نقصان کی ذمے دار جلسے کی انتظامیہ ہو گی۔

 

ٹیگس