Nov ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • جنرل عاصم منیر نے پاکستانی فوج کی کمانڈ سنبھال لی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاکستانی فوج کی کمانڈ سنبھال لی۔

سحر نیوز پاکستان: پاکستانی فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کی۔

کمان تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہوئے۔ اس تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس ، ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کی فیملیز کے علاوہ وفاقی وزراء،  سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک تھے۔

جنرل عاصم منیر اعزازی شمشیر یافتہ، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، آئی ایس آئی کے سربراہ، کور کمانڈر گوجرانوالہ رہ چکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

ٹیگس