Nov ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر

منگل کو لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

سحر نیوز پاکستان: پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح دنیا کے سبھی شہروں سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق آلودگی کی وجہ سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی۔
صوبہ پنجاب کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ڈوگرہ تک اور لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری فیض پور سے ننکانہ صاحب تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔
فضائی آلودگی کے لحاظ سے کراچی دنیا کے زیادہ آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹیگس