Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • عمران خان نے پارٹی کو انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنی پارٹی کو نئے انتخابات کی فی الفور تیاری کا حکم دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے ارکان کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت دے دی ہے۔ 
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخوا کےصوبائی انتخابات کے لیے جائے گی اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔
ان کا یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا جب سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت جنرل الیکشن کی تاریخ دینا چاہتی ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ 
وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہے۔ 

ٹیگس