Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • چمن بارڈر پر افغان فوج کے حملے کی شدید مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے سرحدی علاقے پر افغان بارڈر فورسز کی گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کے آفیشل ٹوئٹر ہنڈل پرجاری ہونے والے مختصر بیان میں عبوری افغان حکومت سے آئندہ سے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے مذکورہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چمن کے علاقے پر افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد افراد کا زخمی ہونا افسوسناک اور شدید قابلِ مذمت ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ نے چمن میں افغان فورسز کی بلااشتعال گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے ضلع چمن میں شہری آبادی فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں چھے شہری جاں بحق اور سترہ افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی بارڈر فورسز نے جارحیت کے خلاف مناسب جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

ٹیگس