Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن نے عمران کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے پمرا سے اس کا ٹرانسکرپٹ طلب کرلیا ہے۔

 سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹون میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت جاری ہے۔
 کہا جارہا ہے کہ پاکستان کا الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل دو سو چار کے تحت کارروائی کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
الیکشن کمیشن پہلے ہی چیف الیکشن کمیشنر کی توہین پر عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ چلا رہا ہے۔
درایں اثنا پاکستان کے الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث عمران خان کے خلاف قائم پانچ مقدمات کی سماعت موخر کردی ہے تاہم کہا ہے کہ توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کی جائے گی۔

 

ٹیگس