Dec ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • صوبائی اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر عمران خان کی قانونی مشاورت مکمل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بارے میں قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلیوں کے تحلیل کے مسئلے میں سبھی پہلوؤں پر ماہرین قانون سے مشاورت کی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق ماہرین قانون نے عمران خان کو بتایا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی سمری گورنر کو پیش کردی جائے تو وہ اس کو روک نہیں سکتے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو موصول ہونے کے بعد اسمبلی اڑتالیس گھنٹے میں خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور بعض دیگر رہنماؤں کی رائے ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل میں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔

ٹیگس