Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم ولادت

آج بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم ولادت منایا جارہا ہے ۔

سحر نیوز/ پاکستان: بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم ولادت آج پورے پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سطح پر منایا جارہا ہے۔
کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی اور مزار قائد کی حفاظت کی ذمہ داری فضائیہ کے جوانوں نے فوج کے جوانوں کے سپرد کی ۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت سبھی شہروں میں پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا۔
اس کے علاوہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے پیغام اور ان کی خدمات پر مختلف سیمیناروں اور کانفرنسوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
اسی مناسبت سے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے علیحدہ علیحدہ پیغامات بھی جاری کئے ہیں ۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ٹیگس