Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان نے چین کے تعاون سے آبدوز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق پاکستانی بحریہ کے کمانڈر محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے تعاون سے آبدوز بنا رہا ہے۔

باوجود اس کے کہ پاکستان کا عسکری ڈھانچہ امریکی اسلحوں پر استوار ہے، اسلام آباد کئی ممالک منجملہ چین سے عسکری میدان میں وسیع پیمانے پر تعاون حاصل کر رہا ہے۔

پاکستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل محمد امجد خان نیازی نے چین کے تعاون سے ہینگور کلاس کی پہلی آبدوز بنانے کی کراچی کی بندرگاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ مستقبل میں آبدوز پاکستانی بحریہ کی آپریشنل ضروریات کی فراہمی میں ایک کردار ادا کریں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور چین کے فوجی عہدے داروں نے کچھ عرصے قبل ہینگور کلاس کی آٹھ آبدوز بنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

ٹیگس