پاکستان: فائرنگ میں 3 فوجی اہلکار جاں بحق 2 دہشت گرد ہلاک
Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے پاکستان میں دہشتگردی نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھایا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے علاقے اراولی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے پاکستان میں دہشتگردی نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھایا ہے۔