Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  •  نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر پاکستان کے وزیراعظم کی تعزیت

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا نے جمعے کو خبر دی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی سو برس کی عمر میں چل بسیں۔ انہیں منگل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور جمعے کی صبح ساڑھے تین بجے انھوں نے آخری سانس لی۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم کی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کے مطابق ادا کردی گئیں ۔ ان کی آخری رسومات میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
ان کے انتقال پر ہندوستان کی کانگریس پارٹی سمیت سبھی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے نریندر مودی کو تعزیت پیش کی۔

ٹیگس