عمران خان اورپی ٹی آئی کے دوسرے رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری
ای سی پی نے عمران خان اورتحریک انصاف کے دوسرے رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
سحرنیوز/ پاکستان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، فواد چوہدری اوراسدعمر کے خلاف ادارے کی توہین کے کیس میں گرفتار کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ گزشتہ سال اگست اورستمبر میں ای سی پی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عمران خان، چوہدری، میاں شبیر اسماعیل، دانیال خالد کھوکھر کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر نوٹس بھی جاری کئے تھے ۔
گزشتہ پیشی میں ای سی پی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آخری موقع فراہم کیا تھا کہ وہ کمیشن کے سامنے حاضر ہوں، اگر وہ 17 جنوری کو کمیشن کے سامنے حاضر نہ ہوئے تو ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے جائیں گے۔
اس فیصلے پر تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ای سی پی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے ایسے کاموں میں ملوث ہوگیا ہے، وہ خود اسلام آباد میں الیکشن نہ کراکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔