Jan ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • شہباز شریف اور نواز شریف کی ٹیلی فونی  گفتگو

پنجاب اسملبی کی تحلیل سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے درمیان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں حکمراں جماعت کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونی رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اسمبلی کی تحلیل کے لیے سفارش گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے۔
صوبہ پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی حکومت قائم ہے جو ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ 
کہا جارہا ہے کہ تحریک انصاف نے دور روز کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت پر قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے دباؤ بڑھانا ہے۔ 

ٹیگس